لاہور (لیڈی رپورٹر) سانحہ مشرقی پاکستان اور آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشتگردی پردل خون کے آنسو روتاہے، پاکستانی قوم ان سانحات کے باعث 16دسمبر کے دن کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گی ۔مسلم لیگ ن کی ارکان پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین اورفرزانہ بٹ نے کہا کہ ان سانحات کومدنظررکھتے ہوئے آج دشمن کے عزائم کوخاک میں ملانے اور پوری قوم کومتحد ہونے کاعہد کرنا ہوگا۔ تحریک انصاف کی سلونی بخاری اور مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ پا کستان کے دشمن آج بھی ہماری سلامتی کے درپے ہیں جنہیں ناکام بنانے کےلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا دردانہ صدیقی، حمیرا طارق، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ سولہ دسمبراکہترکادن ہماری تاریخ کاوہ سیاہ ترین دن ہے۔ آج بھی اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے کے جرم میںبنگلہ دیش کی حکومت ان افراد کو تختہ دار پر چڑھا رہی ہے۔