لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ علماءبورڈ کے چیئرمین مولانا فضل الرحیم نے کہا ہے آج شام، برما، عراق وکشمیر اورباالخصوص حلب کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام پر امت مسلمہ خون کے آنسو رورہی ہے۔ اقوام متحدہ ، او ، آئی ،سی، رابطہ عالم اسلامی، اور انسانی حقوق کی تنظیموں پاکستان وسعودی عرب سمیت تمام مسلم حکمران حلب ، برما اور کشمیرمیں مسلمانوں کے جان ومال کے تحفظ کےلئے فوری اپنا اپنا کردار ادا کریں۔