لندن (بی بی سی) برطانیہ میں بلبل کی برادری سے تعلق رکھنے والا ایک پرندہ شہر کی روشنیوں اور شور سے پریشان ہے اور اس کے گانے میں بھی وہ بات نہیں رہی جو ہوا کرتی تھی۔ یہ بات ساﺅتھ ہیمپٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے عوامی پارک میں پائی جانے والی روبن روشنی اور شور کی وجہ سے متاثر ہورہی ہیں۔مذکورہ تحقیق میں ماہرین نے اس بات کا جائزہ لیا ہے اگر ان پرندوں کا مسکن روشنیوں کے قریب اور سڑک کے کنارے ہو تو ان پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیقی ٹیم کی سربراہ فرانسز ملانی نے بتایا چونکہ روبن یا لال چڑیا برطانیہ کے تقریباً ہر پارک میں پائی جاتی ہے، اس لئے کسی بھی شہری ماحول میں پرندوں کی زندگی کے مطالعے کے لئے روبن ایک بہت اچھا ذریعہ ہے۔
برطانیہ: روشنی اور شور سے چڑیوں کے گانے ماند پڑگئے: تحقیق
Dec 16, 2016