جہلم (نامہ نگار) سامعہ قتل کیس کے ملزم والد چودھری شاہد کی ضمانت ہائی کورٹ سے منظور ہوگئی، برطانوی نژاد کے قتل کے الزام میں والد، والدہ، کزن، بہن اور سابق شوہر سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا انویسٹی گیشن ٹیم نے والد اور سابق شوہر کو ملوث قرار دے کر دیگر کو بے گناہ کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے مشہور مقدمہ برطانوی نژاد سامعہ شاہد قتل کیس کے مرکزی ملزم والد چودھری شاہد نے جیل جانے کے بعد سیشن جج جہلم کی عدالت سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ گزشتہ روز معزز عدالت کے جسٹس طارق عباسی نے دونوں پارٹیوں کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد چوہدری شاہد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کیا۔ بی بی سی کے مطابق عدالت نے کہا مقدمہ میں استغاثہ نے الزام کو ثابت کرنے کیلئے شواہد مہیا نہیںکئے۔ عدالت صرف پولیس کی تحقیقات کی روشنی میں کسی کو مجرم قرار نہیں دے سکتی۔
سامعہ قتل کیس
جہلم: سامعہ قتل کیس، ملزم والد چودھری شاہد کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور
Dec 16, 2016