ڈاکوﺅں نے 30 لاکھ سے زائد کا مال لوٹ لیا، 2 گاڑیاں، 3 رکشے چوری

لاہور + فیروزوالا(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں نے کئی وارداتوں کے دوران شہریوں سے 30 لاکھ سے زائد کا مال لوٹ لیا جبکہ چور 2 گاڑیاں 3 رکشے اور 15 موٹر سائیکل لے گئے۔ تفصےلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے بادامی باغ کے علاقہ میں پرویز کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8لاکھ روپے مالےت، شالیمار کے علاقہ میں مظہر کے گھر سے 4 لاکھ روپے مالےت،کاہنہ کے علاقہ میں مقصود مغل کے گھر سے 4لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، مغلپورہ کے علاقہ میں اشتیاق اور اس کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالےت ، شاہدرہ میں امیر اور اس کی فیملی سے3 لاکھ 45 ہزار روپے مالےت، نشتر کالونی میں مدثر کی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، سول لائن کے علاقہ مےں ریگل چوک کے قرےب خلیل لودھی سے چار ہزار برطانوی پاﺅنڈ، شادباغ میں غلام حسین سے2لاکھ روپے، نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں سعید سے 75ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں حنیف سے50 ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں منیر سے 49 ہزار روپے، داتا دربار میں بلال سے40 ہزار روپے اور موبائل فون، ہیئر میں زبیر سے 35 ہزار روپے، شاہدرہ کے علاقہ میں مبین سے 14ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے ستوکتلہ میں ابراہیم کے گھر سے 20لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات و دےگر سامان چوری کرلےا ہے۔ چوروں نے شادباغ میںوقاص، ڈےفنس سے صادق کی گاڑےاں، فیکٹری ایریا میں فضل، راوی روڈ میں آمنہ، فیصل ٹاﺅن میں سے اکرم کے رکشے جبکہ شادباغ میں امین، مزنگ میں ظفر، ساندہ میں حسنین، ٹاﺅن شپ میں مرتضی، نشترکالونی میں شفیق، باغبانپورہ میں ندیم، ہنجروال میں ارشد، ڈیفنس بی میں شہزاد اور سمیع کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ شادمان میں اشفاق، نو لکھا میں صا دق، ہربنس پورہ میں عارف، مسلم ٹاﺅن میں عثمان، نواں کوٹ میں صدیق،گلشن راوی میں حارث، ماڈل ٹاﺅن میں عمرکی موٹر سائیکلیںکر لیں گئیں۔ ادھرفیروزوالا میں کالا خطائی روڈ پر ڈاکوﺅں نے ایک پٹرول پمپ کے مالک لیاقت علی سے ایک لاکھ 45 ہزار روپے کی رقم چھین لی۔ ڈاکوﺅں نے گھی ایجنسی کے تاجر خلیل احمد کو روک کر 5 لاکھ60 ہزار روپے کی رقم اور موبائل چھین لیا۔ شاہدرہ کے قریب چوروں نے محکمہ پی ٹی سی ایل کی زیر زمین ایک کروڑ روپے مالیت کیبل چوری کر لی۔
مال لوٹ لیا

ای پیپر دی نیشن