شرقپور/ جھنگ (نامہ نگاران) شرقپور اور جھنگ میں اوباشوں نے 2 خواتین کو زیادتی کا نشاہ بنادیا۔ تفصیل کے مطابقشرقپور کے نواحی علاقے ٹھٹھ لاہوے کے محنت کش ریاست کی20 سالہ بیٹی رانی بی بی سے زیادتی کے بعد ملزم نعیم روپوش ہوگیا خواتین اور بچوں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیم ویمن اینڈ چلڈرنز ویلفیئر فاونڈیشن کی کاوش پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔ علاوہ ازیں جھنگ کے موضع کوٹ بہادر کی رہائشی (ش ب) نے اپنی درخواست میں بتایا کہ عابد وغیرہ چھ افراد نے اسے مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ بعدازاں عابد نے اس سے زیادتی کی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
زیادتی