اوگرا، نیپرا ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کی خیبر پی کے نے مخالفت کر دی: سرکاری ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پی کے نے اوگرا اور نیپرا ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کی مخالفت کر دی۔ وفاقی حکومت نے نیپرا اور اوگرا ایکٹ میں ترمیم کے لیے صوبوں سے رائے مانگی تھی۔ دونوں قوانین میں ترامیم مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی حکومت نیپرا اور اوگرا کو وزارتوں کے ماتحت کرنا چاہتی ہے۔ ایکٹ میں ترمیم سے صوبائی حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ وزارت کے تحت آنے سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے معاملات مزید خراب ہوں گے۔
سرکاری ذرائع

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...