محرومیوں کے خاتمے کیلئے ملک میں 12صوبے بننے چاہئیں: جاویدہاشمی

ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کریں‘ شاہانہ انداز میں فیصلے نہ کریں۔ اپوزیشن کا مو¿قف درست تھا سپیکر نے اپنے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں 12 صوبے بننے چاہئیں تاکہ محرومیوں کا خاتمہ ہو‘ یہی وجہ ہے کہ آج وکلاءمیں بھی محرومی کا احساس پایا جا رہا ہے۔ احتساب میرا بھی ہوا تھا اسی لئے عوامی مطالبے پر احتساب کی راہ سے گزرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے ہال میں وکلاءکے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الگ صوبے کے قیام کےلئے پنجاب اسمبلی میں ٹو تھرڈ اکثریت حاصل کئے جانے کے بعد قومی اسمبلی اور سینٹ سے بھی اکثریت ضروری ہے۔ محروم طبقات کی محرومیاں ختم کرنا ہوں گی۔
جاوید ہاشمی

ای پیپر دی نیشن