اوباما نے ایران کیخلاف پابندیوں میں توسیع کی اجازت دے دی دستخط کے بغیر ہی بل قانون بن گیا

واشنگٹن (نوائے وقت رپور) وائٹ ہائوس کے مطابق ایران پر عائد پابندیوں میں توسیع امریکی صدر اوباما کے دستخط کے بغیر قانون کا حصہ بن گیا۔وائٹ ہائوس کے ترجمان کے بتایا کہ ایران پر پابندی کا قانون صدر اوباما کے دستخط کے بغیر ہی قانون بن گیاہے۔ اوباما نے ایران کے خلاف پابندیوں میں 10سالہ توسیع کی اجازت دیدی ہے ترجمان جوش ارنسٹ نے بتایا کہ ایکٹ میں توسیع غیر ضروری ہے کیونکہ ہم ایرانی عالمی ایٹمی معاہدے کے پابند ہیں ۔ایرانی صدر نے منگل کے روز ملک کے سائنسدانوں کو ایٹمی پاور شپ پر کام کرنے کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...