ارمچی(آئی این پی )چین کے شمال مغربی شہر ارمچی میں شہریوںکو وائی فائی کی سہولیاتمفت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے،صوبہ سنکیانگ یغور کی انتظامیہ کی جانب جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2018میں ارمچی میں عوام کیلئے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کردی جائے گی،شہر میں چائنہ ٹیلی کام کارپوریشن کی جانب سے وائے فائے ہاٹ سپارٹس نصب کی جائیں گی جن کے ذریعے تھری جی اور فور جی سروسز شہری مفت استعمال کرسکیں گے،آئندہ دوسال میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا،اسی منصوبے کے تحت سب سے پہلے حکومتی اداروں اور نقل وحمل کے ذرائع میں استعمال ہونے والے ٹرانسپورٹ کے اسٹیشنز پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی،2017میں یہ سروس تعلیمی اداروں اور شہروں میں موجود ہوٹلز کیلئے فراہم کی جائے گی جبکہ بعدازاں 2018میں یہ سہولت شہر بھر میں فراہم کردی جائے گی۔