اسلام آباد(آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسمبلی واپس آنا تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے، ڈی چوک سے گند صاف کیا اب اسمبلی سے صاف کریں گے، جب سے سردیاں آئی ہیں عمران خان سیاسی یتیم ہوگئے ہیں۔ عمران جتنے مرضی وکیل بدلیں یا تاریخیں لیں، وہ کیس سے نہیں بچ سکتے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 2017ءمیں انتخابات کی باتیں کرنا بلی کے خواب میں چھیچھڑوں کے مترادف ہے، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور 2018ءمیں عوام ہی اپنی قیادت کا فیصلہ کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف بار بار ایک ہی بیان کی وضاحت کے لئے پارلیمنٹ نہیں آئیں گے، اپوزیشن کو وضاحت دینے کے لئے کابینہ موجود ہے، عمران خان پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی میں حصہ نہیں لیتے، روٹھے بچے کی طرح بھاگ جاتے ہیں، باہر قلابازیاں لگاتے ہیں، جب باہر کچھ نہیں بنتا تو اندر آکر لگانا شروع کردیتے ہیں۔
لیگی رہنما