اسلام آباد( این این آئی) بلاول بھٹو زرداری 19 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے ، مشاورت کیلئے سینئر قیادت کو بھی طلب کر لیا۔ بلاول بھٹو نے اسلا م آباد آمد کے بعد بھرپور سیاسی سر گرمیاںکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بلاول بھٹو نے اسی تناظر میں پارٹی کے اجلاس بھی اسلام آباد میں طلب کرلیے ہیں جس کےلئے سینئر قیادت کو بھی بلا لیا گیا ہے۔ راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اجلاس بھی طلب کر لئے ہیں ۔اسلام آباد میں قیام کے دوران بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی اور سینٹ کی پارلیمانی سینئر لیڈر شپ سے بھی ملاقات ہوگی اور غیر ملکی سفارتی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ وہ اسلام آباد کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کریں گے۔
بلاول / اسلام آباد
بلاول 19 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے
Dec 16, 2016