سائبرکرائم ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے 4 ہفتے میں جواب مانگ لیا

Dec 16, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سائبرکرائم ایکٹ 2016ء کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے 4 ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار شیراز ذکاءایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سائبرکرائم ایکٹ بنیادی حقوق کےخلاف ہے۔ریاست ایسا کوئی قانون نہیں بناسکتی جو بنیادی حقوق کےخلاف ہو۔ سائبر کرائم کا قانون معلومات تک رسائی کو محدود بناتا ہے۔ ایف آئی اے کو لامحدود اختیارات دے دیئے گئے۔
جواب طلب

مزیدخبریں