داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے کا الزام انسداد دہشتگردی عدالت نے گورنمنٹ کالج کے طالبعلم کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا

Dec 16, 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار گورنمنٹ کالج کے سیکنڈ ائیر کے سابق طالب علم بدر الاسلام کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی ٹی ڈی کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے19 اکتوبر کو رات دو بجے بدر الاسلام کے گھر میں داخل ہو کر محض شک کی بناءپر اسے سوئے ہوئے اٹھا کر گرفتار کیا اور جاتے ہوئے اسکی تعلیمی اسناد، لیپ ٹاپ اور گھر کے تمام افراد کے موبائل فونز بھی چھین کر لی گئی۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کو حبس بیجا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بے گناہی ثابت ہونے پر اس کے خلاف 16 نومبر کو راوی روڈ لاری اڈا کے قریب سڑک پر داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے کا من گھڑت وقوعہ ظاہر کرکے جھوٹی ایف آئی آر درج کر لی۔
ضمانت پر رہائی

مزیدخبریں