:ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی گاڑیوں سے اڈا فیس کی وصولی روک دی

Dec 16, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے عبوری حکم کے ذریعے تعلیمی اداروں کی گاڑیوں سے اڈا فیس کی وصولی روک دی۔ ہائی کورٹ نے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے تمام ٹرانسپورٹ کے ساتھ تعلیمی اداروں کی گاڑیوں سے بھی اڈا فیس وصول کی جارہی ہے جو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکی سیکشن 32 کے خلاف ہے، جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ڈی سی او اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے 12 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
وصولی/روک دی

مزیدخبریں