فیصل آباد: خاتون نے ریسکیو1122 کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ریسکیو1122 کی ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ باہمنی والا کے رہائشی عبدالرحمن کی 25سالہ اہلیہ آمنہ بی بی کو ڈلیوری کے سلسلہ میں تشویشناک حالت میں ریسکیو1122 ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا خاتون نے راستہ میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ زچہ بچہ کی حالت تسلی بخش ہونے پر ریسکیو ورکرز نے انہیں گھر منتقل کر دیا۔
زچہ بچہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...