4ہزار کلو لال مرچ، 5ہزار کلو ہلدی،4500کلو لکڑی کا برادہ،8تھیلے رنگ برآمد، فیکٹری سربمہر

راولپنڈی (نےوز رپورٹر ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میںروات کے قریب راکابسالی گاﺅں میں ملاوٹ شدہ لال مرچ اور ہلدی تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مارتے ہوئے 4ہزارکلوملاوٹ والی لال مرچ اور 5ہزارکلو ہلدی موقع پر برآمد کر کے ضائع کر دی۔ مزید مرچوں میں ملانے کے لئے رکھا گیا 8تھیلے مضرصحت رنگ اور 4500کلو لکڑی کا برادہ اور چوکر بھی برآمد کیا۔شمس آباد میںالنور بریانی کو چیک کیا اورصفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بہتری کے احکامات جاری کیے۔سیٹیلائیٹ ٹاﺅن میںاینگلو اریبک ہائی سکول کی کینٹین Iاور کینٹینII کو چیک کیا اورصفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بہتری کے احکامات جاری کیے۔ڈھوک کالا خان میںرحمانی فوڈزکو چیک کیا اورصفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بہتری کے احکامات جاری کیے۔لاکوٹ مری کے علاقہ میں مڈوے ریسٹورنٹ کوکھانے پینے کی اشیاءپاﺅں کی سطح پر رکھنے ، واشنگ ایریا گندہ ہونے، فریزرز میں نامناسب سٹوریج ، کوڑا دانوں کی انتہائی گندی حالت اور صفائی کے ابتر حالات کی بنا پربہتری کے احکامات جاری کئے۔دھانہ ایوان مری میںکشمیر وے پکوڑا سنٹر کو چیک کیا اورصفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بہتری کے احکامات جاری کیے۔

ای پیپر دی نیشن