اوپن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر نئے کورسسز کی منطوری دے دی

Dec 16, 2016

اسلام آباد(نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر صدارت منعقدہ اکیڈمک کونسل اجلاس نے ملک کی سماجی وو معاشی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر نئے کورسسز کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری سے وابستہ مخصوص نوعیت کے کچھ کورسسز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جو بین الاقوامی تجارت لاجسٹکس انٹرپرینیورشپ ¾ انشورنس اور ای۔کامرس کے متعلق ہیں۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی پبلک سیکٹر جامعات میں میگا یونیورسٹی کی حیثیت سے پاک چین اقتصادری راہداری کا تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعہ مثبت کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔دیگر نئے تعلیمی پروگراموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر نئے پروگرام متعارف کرانے کا مقصد قومی اہداف اور یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز میں معیاری بہتری لانا ہے۔

مزیدخبریں