دادا بھا ئی انسٹیٹیو ٹ آف ہا ئیر ایجو کیشن کادسواں کا نو کیشن 825 اسنا د تقسیم

Dec 16, 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن کے دسویں کانووکیشن کا انعقاد پی اے ایف میوزم میں کیا گیا۔ کانووکیشن میں 828طلباء اور طالبات میں ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ میڈیا اینڈ سوشل سائنسزکے 539اور فیکلٹی آف انجنئیرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنسز کے 289طلباء کو اسناد دی گئیں۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء طالبات کو گولڈ میڈلز دیئے گئے۔ تقر یب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ اور سینیٹر عبد الحسیب خا ن تھے۔اس موقع پر چانسلر دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن عبداللہ دادا بھائی، وائس چانسلر دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی، طلباء اور ان کے والدین کثیر تعداد میں موجودتھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ اطلاعات ناصر حسین شاہ نے اسناد حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ طلباء کو فخر ہونا چاہیے کہ انہوں نے ملک کے مایہ ناز تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے کوششیں کررہی ہے اورہم نے تعلیم کیلئے بڑی رقم مختص کی ہے۔ چندسالوں میں ہم نے کچھ اہداف حاصل کرلیے ہیں لیکن ابھی ہمیں مزید کام کرنا ہوگا۔ سینیٹر عبد الحسیب خان نے اعلیٰ تعلیم اورتحقیق کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ قدرت نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازاہے۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ملک کی 54فیصد آبادی نوجوان ہے۔انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بروئے کا رلائیں۔

مزیدخبریں