گورنر ہا ئو س میں مسلم لیگ ن کا اجلا س ترقیا تی کا مو ں کا جائزہ

کر اچی( اسٹاف رپو رٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کا اجلاس گورنر ہائوس سندھ میں منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی بہتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں گورنر سندھ محمد زبیر، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق،صدر مسلم لیگ (ن) سندھ بابو سرفراز جتوئی، سلیم ضیا، اسد جونیجو اور دیگر نے شرکت کی ۔خواجہ سعد رفیق آج ہفتے کے روز مسلم لیگ ہائوس میں کراچی ڈویژن کے اجلاس میں مہمان خصوصی ہوں گے، ضلعی عہدیدار، ارکان اسمبلی اور تمام منتخب چئیرمین، وائس چیئرمین شرکت کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سندھ کی تنظیم فعال کردار ادا کرے،میاں نواز شریف بھی سندھ کا دورہ کریں گے۔ کراچی پیکج کے تحت ترقیاتی کام کروائے جائیں گے،حیدر آباد، ٹھٹھہ اور صوبے کے مختلف شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے گا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے بڑھ کر سندھ کا کوئی دوست نہیں، کراچی کی روشنیاں مسلم لیگ (ن) نے بحال کیں، صنعت کا پہیہ چلایا، روزگار فراہم ہو رہا ہے، امن بحال ہونے کے بعد ادبی کانفرنسیں اور میلے ہو رہے ہیں۔کراچی اور سندھ کے عوام جان گئے کہ ان کے مسائل مسلم لیگ نون ہی حل کر سکتی ہے، اب کوئی کارڈ نہیں چلے گا صرف عوامی خدمت کا کارڈ اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہی چلے گا۔

ن لیگ سندھ کا اجلا س

ای پیپر دی نیشن