دھماکہ خیز مواد میں 14 سال کی سزا کے خلاف اپیل پرتینوں ملزمان کی سزاکالعدم

کراچی (وقائع نگار ) سندھ ہائیکورٹ میں جمعہ کو دھماکہ خیز مواد میں 14 سال کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے تینوں ملزمان کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنیکاحکم دے دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں انسدا دشت گردی کی عدالت سے دھماکہ خیز مواد میں14 سال کی سزا ملنے پر سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ انسدادہشت گردی کی عدالت نے ملزم مشتاق احمد، شاہنواز اور عبدالخالد کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں 14 سال کی قید اورجرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ عدالت نے سزا دیتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے تھے۔ عدالت نے وکیل صفائی کو موقف سنتے ہوئے تینوں ملزمان کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کاحکم دیدیا ۔واضع رہے کہ تینوں ملزمان کو2016 میں پولیس نے گررفتار کیا تھا۔

سزا کالعدم

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...