سی آئی اے سٹیشن چیف کیخلاف مزید کارروائی نہ کرنے پر آئی جی عدالت طلب

Dec 16, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2009 میں ڈرون حملوں کے دوران مارے گئے افراد کے قتل کے معاملے میں سابق سی آئی اے سٹیشن چیف کے خلاف درج مقدمے میں مزیدکاروائی نہ کرنے پر انسپکٹرجنرل پولیس اسلام آباد اور ایس ایچ اوسیکرٹریٹ کو 15جنوری کو عدالت طلب کرلیا ہے درخواست گزار کریم خان کی جانب سے مرزا شہزاد اکبر جبکہ اسلام آباد پولیس کی طرف ایڈووکیٹ جنرل میاں عبدالروف عدالت میں پیش ہوئے مرزا شہزاد اکبر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی آئی اے کے سابق سٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرکہ کیس اسلام آباد سے فاٹا منتقل کردیا ہے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ ذمہ داری سے بھاگنے والا کام قابل قبول نہیںعدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی آر درج ہے توقانون پر اس پر کام نہیں کرسکتے عدالت نے اپنے اوپر بات لی اور اور مقدمہ درج کروایا ۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری اور ایس ایچ او سیکرٹریٹ نواز بھٹی کو ذاتی حثیت میں 15جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

مزیدخبریں