حیدرآباد (عثمان اجمیری) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے اکبری گرائونڈ لطیف آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مہاجروں کے آبائو اجداد نے لاکھوں قربانیاں دیکر بنایا ہے اور اس کے استحکام کیلئے مہاجر قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ اکبری گرائونڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عثمان کینڈی، ارشاد احمد او ر دیگر نے بھی خطاب کیا آفاق احمد نے کہا کہ جو لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ مہاجر قوم کو ختم کردیا جائے گا یا اس کی شناخت کو ختم کردیا جائے گا تو یہ ان کی خوش فہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی، پختون، بلوچستان سندھی اپنی قومیت برقرار رکھ سکتے ہیں تو مہاجر بھی اپنی شناخت او رقوم پرستی کو ختم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ پاکستان کے لوگ اقتدار میں رہے ہیں ۔ انہوں نے کیوں کوٹہ سسٹم کی توسیع میں ان کا ساتھ دیا اس کو ختم کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی محصورین مشرقی پاکستان جو کہ پاکستان کے نام پرمشرقی پاکستان میں کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ مہاجر قوم کی پہچان، تعلیم اور قلم تھی جاوید لنگڑا نہیں تھی ہماری قوم کی پہچان مولانا شاہ احمد نورانی، حکیم سعید جیسے لوگ تھے جاوید لنگڑا اور دیگر بنا کر مہاجر قوم کے امیج کو خراب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگنے میں حماد صدیقی اور دیگر ملوث ہیں۔