سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 66 کروڑ سے زائد کے منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوںکو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا، پلاننگ کمیشن ملک میں فزیکل پلاننگ اور ہائوسنگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں فزیکل پلاننگ کے66 کروڑ 33 لاکھ 56ہزار روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے والٹن لاہور میں واقع سول سروسز اکیڈمی کی پہلی منزل کی تعمیر کیلئے14 کروڑ 5 لاکھ 54 ہزار روپے لاگت کا منصوبہ پیش کیا۔ اجلاس نے منصوبہ کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں داخلہ ڈویژن نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں واقع نیشنل پولیس اکیڈمی میں آڈیٹوریم کی تعمیر کیلئے7 کروڑ 94 لاکھ 61 ہزارروپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔ وزارت پورٹس اینڈ شپنگ نے گوادر میں بزنس کمپلیکس آر او ڈی پلانٹ کیلئے 34 کروڑ51 لاکھ 84 ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...