لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کانسٹیبلری ملتان میں 23 کروڑ کے فراڈ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم احمد بخش جسکانی پنجاب کانسٹیبلری ملتان میں اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر ہے۔ کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 11 ہو گئی۔ ملزمان نے 733 بلز کی بوگس ٹرانزیکشن کی تھی۔
پنجاب کانسٹیبلری ملتان میں 23 کروڑ کے فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار
Dec 16, 2017