64 ویں نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ 2017ءآج سے سکھر میں شروع ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 64 ویں نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ 2017ءآج بروز ہفتہ سے سکھر میں شروع ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں 16 محکمہ جاتی جبکہ 8 صوبائی ٹیمیں حصہ لینگی۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کرینگے۔
چیمپیئن شپ میں شریک 16 محکمہ جاتی ٹیموں کو چار پولز میں جبکہ صوبائی ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فوجی فرٹیلائزر اور زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیموں پہلی مرتبہ نیشنل چیمپیئن شپ میں شرکت کرینگی۔ پاکستان ائر لائنز کی ٹیم چیمپیئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترئے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...