کامونکے: بروقت کمپیوٹر اندراج نہ ہونے پر خاتون نے ایمرجنسی وارڈ میں بچے کو جنم دیدیا

Dec 16, 2017

کامونکے(نامہ نگار)سرکاری ہسپتال میں بروقت کمپیوٹراندراج نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون نے ایمرجنسی وارڈ میں بچے کو جنم دے دیا۔بتایاگیا ہے کہ گذشتہ صبح نواحی گاؤں چک لکھیا کا محمد عابد اپنی اہلیہ کو ڈلیوری کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایااورکمپیوٹر میں انٹر کروانے میں لگ گیااور بروقت لیبر روم میں نہ لیجانے کی وجہ سے اْسکی بیوی کے درد میں اضافہ ہوگیا اور ایمرجنسی وارڈ کے دروازے بند کرکے اْسکی ڈلیوری کردی گئی۔ تاہم حالت تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے نومولود کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیاگیاہے۔جبکہ محمدعابد کی بیوی کی حالت بہتر ہے۔

مزیدخبریں