استنبول (اے پی پی) ترکی کی قومی اسمبلی کی طرف سے دنیا بھر سے مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی اپیل کر دی گئی۔ ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی قومی اسمبلی کی طرف سے دنیا بھر سے مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، ریپبلکن پیپلز پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کی طرف سے تیار کردہ مشترکہ اپیل کا متن قومی اسمبلی کی نائب سپیکر عائشہ نور نے پڑھ کر سنایا۔اپیل میں کہا گیا ہے ’’اسلامی تعاون تنظیم‘‘کی طرف سے پوری دنیا کے ممالک سے 1967ء کی سرحدوں کے اندر اور مقبوضہ مشرقی القدس کے دارالحکومت والی خود مختار فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کی اپیل ہے۔