واشنگٹن (اے این این) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے ایک نیا نظام شمسی دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے 'کیپلر 90' کا نام دیا گیا ہے۔ ناسا نے نیا نظام شمسی زمین سے ڈھائی ہزار نوری سال کے فاصلے پر دریافت کیا ہے، جس میں ایک سورج کے گرد 8 سیارے گردش کر رہے ہیں۔ اس نظام کو جدید ترین کیپلر خلائی دوربین سے دیکھا گیا جو زمین سے 2 ہزار 545 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے ۔ادارے کے مطابق اس نظام کے مرکز میں ہمارے سورج کی طرح ایک ستارہ ہے۔ یہ نظام شمسی ہماری زمین سے 30 فیصد بڑا اور سورج سے بہت قریب ہے، اسی وجہ سے اس کا درجہ حرارت 800 درجے فارن ہائٹ تک ہے۔ یہ پورا سسٹم ہمارے نظامِ شمسی سے ملتا جلتا ہے، جس میں چھوٹے سیارے اندر اور بڑے سیارے بیرونی جانب ہیں۔
ناسا کا زمین سے 30 فیصد بڑا نیا نظام شمسی دریافت کرنے کا دعویٰ
Dec 16, 2017