پشاور(صباح نیوز) خیبر پی کے کے مختلف علاقوں پشاور، دیر، سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.6ریکارڈ کی گئی ۔تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، چترال، دیر اور گردو نواح میں 4.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی زمین میں گہرائی 186کلو میٹر جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔
خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
Dec 16, 2017