فیڈریشن پاکستان چیمبرز اور لاہور گریژن یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور(کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور لاہور گیریژن یونیورسٹی نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ اور صنعت و تعلیمی شعبے کے درمیان تعلقات مستحکم کرنا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے ریجنل چیئرمین و نائب صدر منظورالحق ملک اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) عبید بن ذکریا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔اس موقع پر منظورالحق ملک نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے۔ ایف پی سی سی آئی گیر یژن یونیورسٹی کے طلباء کی ہر ممکن مدد کرے گا اور انہیں انڈسٹری میں انٹرنشپ اور ٹریننگ کے بھرپور مواقع فراہم کرے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...