لاہور (پ ر) موہنی روڈ مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی میاں محمد سعید تھے جبکہ اس موقع پر لاہور کی سرکردہ اور نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔ میاں سعید نے کہا کہ موہنی روڈ مسجد عرصہ دراز سے دوبارہ تعمیر کی متقاضی تھی جس کو اللہ کے فضل و کرم سے پورا کرتے ہوئے آج ہم نے سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔