لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی سپرایٹ مرحلے کا تیسرا راؤنڈ شروع ہو گیا۔ پہلے روز باولرز کا راج رہا۔ چار میچوں میں 55 وکٹیں گریں۔ حیدر آباد میں 20 وکٹیں گر گئیں ‘ سوئی نادرن گیس کیخلاف لاہور بلیوز ٹیم 89 رنزپر ڈھیر ہو گئی۔ رضا علی ڈار 37 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ عزیز اﷲ نے پانچ کھلاڑیوں کو ذوٹ کیا۔ سوئی نادرن گیس ٹیم 92 پر آؤٹ ہو گئے۔ اعزاز چیمہ نے پانچ کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ محمد رضوان 23 رنز کیساتھ نمایاںرہے۔ لاہور بلیوز نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 2 رنز بنا لیے۔ حبیب بینک کی ٹیم لاہور وائٹس کیخلاف ا 226 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عماد بٹ 82 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ عدنان رسول نے چارکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وائٹس ٹیم نے ایک وکٹ پر 24 رنز بنائے تھے۔ کے آر ایل کی ٹیم یوبی ایل کیخلاف 151 پر آئوٹ ہو گئی۔ سیف بدر نے 53 رنز بنائے۔ یو بی ایل نے دو وکٹوں پر 110 رنز بنا لیے تھے۔ شان مسعود 34 اور سعد علی نے 33 (ناٹ آوٹ) رنز بنائے۔ واپڈا ٹیم سوئی سدرن کیخلاف 232 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ خالد عثمان نے 78، خوشدل شاہ نے 54 رنز بنائے۔ سوئی سدرن نے دو وکٹوں پر 56 رنز سکور کر لیئے۔ سمیع اسلم 23 ناٹ آؤٹ جبکہ عمر امین 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔