صوبہ بھر میں زچہ و بچہ کی ڈیلوری کے دوران اموات کے کنٹرول کے لےے کمیٹی تشکیل۔ ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر ممبر ہوگا

Dec 16, 2017

خانیوال(خبرنگار )حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مختلف وجوہات کی بناءپر زچہ و بچہ کی اموات میں خطر ناک اضافہ کا نوٹس لے لےا ہے زچہ و بچہ کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لےے چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے کمیٹی میں دیگر ممبران کے ساتھ ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر بھی ممبر کے طور پر کام کرےگا کمیٹی زچہ و بچہ کی ڈیلوری کے دوران اموات کی روک تھام کے حوالے سے پلان مرتب کرے گی اور پلان مرتب کرکے حکومت کو پیش کریگی۔
کمیٹی تشکیل

مزیدخبریں