مانہ احمدانی (نامہ نگار )کوٹ چھٹہ کے رہائشی شہزاد ولد حافظ عابد جتوئی کوٹ چھٹہ کی دی بینک آف پنجاب برانچ سے کیش نکلوانے گیا 10 ہزار کے 2نوٹ 5/5ہزار والے نوٹ جعلی نکل آئے شہزاد کباڑیہ کا کہنا تھا کہ چوٹی زیرین بینک سے باسط خان نے50 ہزار روپے آن لائن بھیجوائے تھے شہزاد کباڑیہ کا کہنا ہے کہ کوٹ چھٹہ دی بینک آف پنجاب سے 50ہزار روپے کیش نکلوانے گیا ہزار کے 4پانچ پانچ ہزار روپے والے نوٹ جبکہ ایک ہزار کے 30 نوٹ تھے جب نوٹوں کی گنتی کی2 پانچ پانچ ہزار روپے والےجعلی نوٹ نکل آئے دی بینک آف پنجاب منیجر مہر انعام اللہ سے را بطہ کیا تو اس نے نوٹ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا ۔ اس سلسلے میں جب بینک منیجر مہر انعام اللہ سے مﺅقف لیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ ہم نے جعلی نوٹ نہیں دئیے جعلی نوٹ بازار والوں نے دئیے ہوں گے۔
کوٹ چھٹہ: بنک عملہ نے مبینہ طور پر 10 ہزارکے جعلی نوٹ دیدئے
Dec 16, 2017