حضرو(نمائندہ نوائے وقت)کنٹورنمنٹ بورڈ کامرہ کے سی ای او چوہدری بابر حسین کے تبادلے کے سلسلے میں ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کنٹورنمنٹ بورڈکامرہ سٹاف ،افسران کے علاوہ علاقہ معززین نے بھی شرکت کی تقریب میں سی ای او کی ایک سالہ تعیناتی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا کنٹورنمنٹ بورڈ کے سپرڈنڈنٹ آفیسر سبز علی خان نے کہا کہ چوہدری بابر حسین مارچ2016ء میں یہاں آئے اور مختصر عرصے میںتعلیم ،صحت اور ویلفیئر کے شاندار امور سر انجام دیئے انہوںنے کہا کہ موصوف نے مڈل سکول سے کالج کا درجہ دلوا کر بوائز کا دیرینہ مسئلہ حل کیا ڈسپنسری اور ڈائیلاسسز سنٹر کا قیام کے علاوہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سے 55لاکھ روپے ڈسپنسری کیلئے بھی دیئے جبکہ کامرہ نواحی گائوں پنڈ سلطان مکھن میں ڈسپنسری کا قیام اور عوام الناس کیلئے پارک ،مسلمانوں اور عیسائیوںکیلئے علیحدہ علیحدہ قبرستان بنانا بھی ان کی نمایاں خدمات ہیںاس موقع پر عار ف محمود ملک ،فرخ سیر ،غلام احمد بنگش ،ملک اعجاز ،اعظم خان بنگش بھی اس موقع پر موجود تھے سی ای او کا تبادلہ سی بی کامرہ سے بہاولپور ہو گیا ۔