واہ کینٹ(نامہ نگار) لالہ رخ ریہڑی بازار میں بیریئیر تعمیر کرنے سے رہائشیوں کے لئے مسائل پیدا ہو جائیں گے موجودہ بیریئر سے ہی آنے والوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں تفصیلات کے مطابق لالہ رخ کے مکینوں کے ایک وفد نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لالہ رخ ریہڑی بازار میں بیریئرکی تعمیر سے اس کے قرب و جوار میں بسنے والوں کے لئے مسائل پیدا ہو جائیں گے اور تنگی سڑک کے باعث حادثات اور لڑائی جھگڑے آئے روز کا معمول بن جائیں گے نیا بننے والا بیریئر پرانے بیریئر نمبر 3 سے بہت نزدیک ہے جس وجہ سے اس نئے بیریئر کی افادیت ویسے ہی ختم ہو جاتی ہے پہلے سے موجود بیریئر پر باہر سے آنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کر کے مزید بیریئرز کی تعمیر سے بچا جا سکتا ہے۔