”پاکستان جرنلٹس فورم یو اے ای کے زیر اہتمام UAE کا 46 واں نیشنل ڈے

پاکستان اور متحدہ عرب امارات گزشتہ 46 سال سے دوستی کے مضبوط بندھن مین بندھے ہوئے ہیں۔ جب سے یو اے ای کا قیام عمل میں آیا تب سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط اورخوش گوار ہی ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کو جب بھی ایک دوسرے کی ضرورت پڑی دونوں ممالک بڑھ چڑھ کر آگے آئے۔ اس وقت پاکستان کی ایک بڑی تعداد یو اے ای میں بسلسلہ روز گار مقیم ہیں لہذا ہمارا دوہرا فرض بنتا ہے کہ اس ملک کی خیر خواہی کریں اور تعلقات کو مزید مضبوط اور خوشگوار بنانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے ڈپٹی قونصل جنرل رانا ثمر جاوید نے پاکستان جرنلسٹ فورم PJF کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ PJF کے زیر اہتمام یہ تقریب UAE کے 46 ویں نیشنل ڈے کے سلسلہ میں تھی جس میں پریس قونصلر عاشق شیخ۔ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد، سابقہ صدر راجہ سرفراز، پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام۔PJF کے صدر اشفاق اور دیگر ارکان سہیل خاور۔ حافظ زاہد علی۔ عرفان اکرم۔ ارشد انجم۔ اعجاز گوندل۔ خالد محمود گوندل۔ ذمرد بونیری۔ ملک عامر نوید۔ جمیل خان۔ راجہ اسد۔ سبط عارف۔ شیخ پرویز اور طاہر منیر طاہر نے شرکت کی۔امارات کے قومی دن کے موقع پر اس تقریب کا اہتمام سہیل خاور نے کیا،جس پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کرنے پر ذمرد بونیری ۔ طاہر منیر طاہر اور ارشد انجم کے مبارکباد بھی دی گئی ۔ PJF کے صدر اشفاق اور تقریب کے ہوسٹ سہیل خاور نے تمام شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور یو اے ای کے حکمرانوں اور عوام کو مبارکباد دی گئی۔ تقریب کے انعقاد پر تمام شرکائے تقریب نے پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کے فروغ کے لئے دعا بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...