لاہور (خبرنگار) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اے ایس ایف حکام نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا کر61605امریکی ڈالر سمیت ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کرکے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ پہلی کاروائی میں اے ایس ایف اہلکاروںنے لاہور سے بنکاک جانے والے مسافر افضل نذیر کے سامان کی تلاشی لیکر 39100 امریکی ڈالر برآمد کرلئے۔ آسٹریلین نژاد پاکستانی افضل نذیر غیر ملکی پرواز سے بنکاک جا رہا تھا۔ دریں اثنا بنکاک جانیوالی پرواز کی مسافر چائینز خاتون کے سامان کی تلاشی کے دوران 22505امریکی ڈالر، 1671چائینز کرنسی اور 10400 روپے برآمد کئے گئے۔مسافر خاتون لیننز وی کو بھی اے ایس ایف نے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔