بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل میں ملوث 2 ملزم جرم ثابت نہ ہونے پر بری

Dec 16, 2018

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد حسین کھوکھر نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو جیل میں ہلاک کرنے کے مقدمہ میں ملوث دونوں ملزمان کو بری کر دیا ملزمان عامر ، مدثر منیر پر الزام تھا کہ انہوں نے جیل میں اینٹیں مار کر سربجیت سنگھ کو ہلاک کر دیا۔ ملزموں کے خلاف سال 2013ءمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سکیورٹی خدشات کے باعث دونوں ملزموں کو سیشن عدالت میں پیش نہیں کیا گیا فاضل جج نے ویڈیو لنک کے ذریعے فیصلہ سنایا۔ ملزموں کے وکلاءنے بریت کی درخواست دائر کی کہ سربجیت سنگھ کو ہلاک کرنے کا الزام جھوٹا ہے اور ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں لہٰذا عدالت انہیں بری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
بری

مزیدخبریں