لاہور (خصوصی رپورٹر، سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید احمد نے میاں شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی مخالفت کر دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا ایسے ہی ہے جیسے بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا جائے، انہوں نے پیپلز پارٹی کو بھی ھدف تنقید بنایا اور کہا کہ جلسے کرنے سے پیپلز پارٹی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، فالودے والے کا کیس آیا تو لگ پتہ جائے گا۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو جانی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا سی پیک کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، سعد رفیق کے والد ایک عظیم انسان تھے، میرا تو کوئی بیوی بچہ نہیں جس نے ٹرین میں سفرکرنا ہے، مجھے عوام کی فکرہے۔ سندھ کی قیادت کے ملازمین اور ڈرائیوروں کے 4،4 ٹاور نکل رہے ہیں، کہا جا رہا ہے تہمینہ بی بی کوئی کردار ادا کر رہی ہیں مگر میں نہیں جانتا۔ شہبازشریف ایماندار ہیں تو (ن )لیگ میں کوئی بھی کرپٹ نہیں۔ عمران خان چوروں اور ڈاکوو¿ں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں، ہم کسی کو تنگ نہیں کر رہے مگر جو کام ہے وہ ہی کریں گے۔ شدید دھند کی صورت میں راولپنڈی اور لاہور کے درمیان خصوصی ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے، آئندہ ہفتے پشاور میں ریلوے سے متعلق اجلاس ہوگا، فائیو سٹار ہوٹل کوئی ٹرین چلانا چاہتے ہیں تو رابطہ کرسکتے ہیں۔ شیخ رشید نے 8 روز قبل پریس کانفرنس سے سرگوشیوں کو میڈیا پر وائرل کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور صحافیوں کو لال حویلی کا وزٹ کرانے سے انکار کر دیا ہے یا درہے کہ وزیرریلوے شیخ رشید کی جانب سے وزیر ریلوے بننے کے بعد لاہور کے صحافیوں کو لال حویلی کا وزٹ کروانے کا وعدہ کیا گیا۔
شیخ رشید
شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانے جیسا ہے: شیخ رشید
Dec 16, 2018