جہانیاں(آن لائن) سانحہ مشرقی پاکستان 16 دسمبر 1971ءملک بھر میں یوم سقوط مشرقی پاکستان 16دسمبر اتوار کو منایا جائے گا اس سانحہ کے حوالے سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سانحہ مشرقی پاکستا ن کے ملک پر مرتب ہونے والے اثرات پر تفصیلی گفتگو پیش کریں گے۔ سانحہ مشرقی پاکستان 16دسمبر 1971ءکو پیش آیا جسے سقوط ڈھاکہ بھی کہا جاتا ہے۔ سقوط ڈھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ تھی جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
یوم سقوط ڈھاکہ