اسلام آباد(سپیشل رپورٹ+صباح نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے پاکستان افغان سرحد پرباڑ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک843 میں سے 233 قلعوں کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان بارڈر پر 1200 کلومیٹرکے علاقے میں سے 802 کلومیٹر پرکام مکمل ہوگیا جبکہ دو ہزار 611 کلومیٹر باڑ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے کہا باڑ لگانے کا عمل دسمبر 2019 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترجیحی علاقوں میں تیزی کے ساتھ تعمیری کام کیا گیا، باڑ لگانے سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو فائدہ ہو گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق باڑ لگانے کا مقصد دہشتگردوں کی آمد و رفت کو روکنا ہے اسی لیے 802 کلومیٹر طویل باڑ کی تنصیب ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی گئی ہے ۔
فوجی ترجمان