سری لنکا میں سیاسی بحران جاری‘ وزیراعظم مہندرا راجہ پاکسے نے متنازعہ فیصلے پر استعفیٰ دیدیا

کولمبو( آن لائن ) سری لنکا میں سیاسی بحران حل نہ ہوسکا ، سری لنکن وزیراعظم مہندرا راجہ پاکسے نے اپنے متنازعہ اقدام کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق راجا پاکسے نے یونائیٹڈ پیپلز فریڈم الائنس کے ارکان پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں ۔ راجہ پاکسے کو 26 اکتوبر کو صدر سریسینا نے رانیل ورکرما سنگھ کو برطرف کرنے کے متنازعہ اقدام کے بعد بطور وزیراعظم تعینات کیا تھا جس کے بعد ملک میں ایک بحران پیدا ہوگیا تھا اور اس بحران کے حل کیلئے سپریم کورٹ کو مداخلت کرنا پڑی سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں سماعت کے بعد فیصلہ دیا تھا کہ سیریسینا کا پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اقدام غیر قانونی تھا مہندرا راجہ پاکسے کے استعفیٰ کے بعد آج ( اتوار ) کو رانیل ورکرما سنگھ کا دبارہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کی توقع کی جارہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن