50 لاکھ سے زائد کی ڈکیتیاں، 6 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں اور چورورں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ڈاکوئوں نے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں جمشید سے 7لاکھ روپے ، موبائل، تھانہ شمالی چھائونی کے علاقہ میں شاہد اس کی فیملی سے 6لاکھ 30ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، تھانہ شیر کوٹ کے علاقہ میں مبارک سے 12لاکھ 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، تھانہ مصری شاہ کے علاقہ میں ناصر کی فیملی سے 5لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ شاد باغ کے علاقہ میں ہارون کی فیملی سے 9لاکھ 60ہزارو روپے مالیت کی نقدی و زیورات ، تھانہ غازی آباد کے علاقہ میں عرفان سے 7لاکھ 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ، تھانہ باٹا پور کے علاقہ میں عابد سے 4لاکھ روپے سے مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ مغل پورہ کے علاقہ میں جاوید کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی و موبائل لوٹ لیا گیا ، اسلام پورہ ، اقبال ٹائون ، سمن آباد کے علاقہ سے گاڑیاں گلشن راوی، ملت پارک، گجر پورہ ، باغبانپورہ کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرلیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...