واشنگٹن (آن لائن) بھارتی نژاد امریکی خاتون ایم پی تلسی گبّارڈ نے سنہ 2020 میں ہونے والے امریکی انتخابات میں حصّہ لینے کا ارادہ ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سیاست میں تلسی گبّارڈ پہلی ہندو ایم پی ہیں جنہوں نے صدارتی انتخابات میں حصّہ لینے کا عزم کیا ہے جس کے باعث وہ دنیا بھر میں تیزی سے مشہور ہورہی ہیں۔چامریکی پارلیمنٹ میں ریاست ہوائی کی نمائندگی کرنے والی ڈیموکریٹ تلسی گبّارڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے شرکت کرنے پر غور کررہی ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تلسی گبّارڈ امریکہ کی پہلی ہندو خاتون اور نوجوان صدر منتخب ہوسکتی ہیں لیکن انہیں پہلے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینی ہوگی۔ 2020 میں صدارتی انتخابات میں حصّہ لینے قبل ڈیموکریٹ امیدواروں کو پارٹی الیکشن میں شکست دینی ہوگی، جو صدارتی الیکیشن سے پہلے ہوں گے۔