اپوزیشن کا سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر تک پارلیمنٹ اجلاسوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے رکن خواجہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مشاورت ہو چکی ہے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا ایک غیر معمولی اجلا س اپوزیشن لیڈر کے چیمبر ہو گا اگر اجلاس سے قبل خواجہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوا تو قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف قومی اسمبلی اور قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے بائیکاٹ کا حتمی اعلان کریں گے ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے پر پارلیمنٹ کے دونو ںایوانوں کی کارروائی نہیں چلنے دیا جائے گا مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ مرتضیٰ جاوید عباسی نے نوائے وقت کے استفسار پر بتایا کہ اپوزیشن نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دی ہے چار پانچ روز گذرنے کے باوجود پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا گیا تاحال سپیکر قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں اگر پیر تک سپیکر کی مشاورت مکمل نہ ہوئی اور پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوا تو اپوزیشن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...