لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے بھکی پاور پلانٹ کے گرفتار سی ای او احد چیمہ نے زائد وصول کی گئی تنخواہیں واپس لینے کا حکم دے دیا فاضل عدالت نے کہا ملک و قوم کا لوٹا گیا پیسہ کے پیٹ میں نہیں رہنے دیں گے احد چیمہ تنخواہ کی مد میں زائد لی گئی رقم واپس نہیں کرتے تو ان کی جائیداد ضبط کر لی جائے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایل ڈی اے سٹی سکینڈل کیس کی سماعت کی عدالتی حکم پر احمد چیمہ کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا چیف جسٹس نے احد چیمہ سے استفسار کیا کہ اس وقت اقتدار میں براجمان افراد سے کیا فائدے لئے تھے جو تنخواہ بڑھا کر ایک لاکھ سے 14 لاکھ روپے کر دی گئی ۔ آپ کو کون سے سرخاب کے پر لگے تھے جو تنخواہ ایک لاکھ سے 14 لاکھ کر دی گئی کس کے کہنے پر نجی ڈویلپرز سے ایل ڈی اے سٹی کے معاہدہ جات کئے وزیراعلیٰ کے اسے منظور نظر تھے تو اضافی تنخواہیں اپنی جیب سے ادا کرتے اورنج ٹرین منصوبے میں بھی برباد پھیر دی ایل ڈی اے سٹی کے سولہ ہزار متاثرین آج تک رو رہے ہیں یہ سیدھا سا دھابدنیتی کا کیس ہے فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا وہ لاکھ کر دینے کو تیار ہیں یہ شاطر لوگ ہیں سب کے سب چھوٹ جائیں گے۔ انہوں نے نیب سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے قرار دیا بتایا جائے ابھی تک ایل ڈی اے سٹی ریفرنس کیوں نہیں بھیجا گیا اور ٹرائل کیوں شروع نہیں ہوا؟ احمد چیمہ نے کہا عدالتیں آزاد ہیں وہ اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کریں گے ان مقدمات کی وجہ سے میری صحت تباہ ہو گئی جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ کی صحت کو کچھ نہیں ہوا میڈیکل بورڈ تشکیل دیکر وہی کارروائی دے دیتے ہیں جو آپ لوگوں کیلئے فراہم کرتے رہے عدالت کو ایل ڈی اے سٹی کے متاثرین سے غرض ہے کسی اور سے نہیں عدالت نے ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایل ڈی اے سٹی کے متاثرین کو پلاٹوں کی فراہمی کے حوالے سے قابل عمل سفارشات دینے کی ہدایت کر دی۔ ایل ڈی اے سٹی میں شیئر ہولڈرز رئیل سٹیٹ نے عدالت کو زمین واپس کرنے کی یقین دہانی کرا دی جبکہ چیف جسٹس نے شیئر ہولڈر رئیل سٹیٹس کو 29 دسمبر تک پروپوزل لانے کا حکم دے دیا۔ این این آئی کے مطابق چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا بہت مشکل ہے،یہ لوگ شاطر طریقے سے کام ڈالتے ہیں ثبوت نہیں چھوڑتے،لکھ کہ دیتا ہوں کہ یہ سب لوگ ایک دن چھوٹ جائیں گے۔ عدالت نے ایل ڈی اے سٹی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
احمد چیمہ
احد چیمہ تنخواہ سے زائد رقم واپس کریں‘ وائٹ کالر کرائم پکڑنا مشکل لکھ کر دیتا ہوں‘ سب رہا ہو جائیں گے : چیف جسٹس
Dec 16, 2018