تعلیمی معیار گرنے پر افسوس، سکول سے رومانس کبھی ختم نہیں ہوتا : صدر عارف علوی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صدر عارف علو ی نے کراچی میں پبلک سکول کینٹ کی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ تعلیم کا معیار گرنے پر افسوس ہوتا ہے۔ سرکاری زمین پر شادی ہال بنا دیا جائے تو مجھے افسوس ہوتا ہے۔ سکول سے رومانس کبھی ختم نہیں ہوتا۔ میں کلاس میں بہت شرارتیں کرتا تھا۔ میرے اچھے استاد امین الدین علوی صاحب تھے۔ استاد کی پٹائی کیوجہ سے اچھا طالب علم بنا اور کامیابی حاصل کی۔
صدر عارف علوی

ای پیپر دی نیشن