چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے سویڈش اور ترک سفیروں کی ملاقاتیں

اسلام آباد (اے پی پی)چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے سویڈن کے سفیر جوہانسن نے یہاں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سویڈن کی معروف کمپنی ٹاک پول کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منگس سپرہوم بھی موجود تھے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے سویڈن کے سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں کے ٹاک پولکے سی ای او کو بتایا کہ پاکستان میں کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اورکئی بین الاقوامی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری سے مستفید ہورہی ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ دریں اثناء ہارون شریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل نے بھی ملاقات کی۔ جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور معاشی رابطوں کے فروغ سمیت سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہارون شریف نے انہیں قومی معیشت کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا۔ ترکی کے سفیر نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ اپنے معاشی رابطوں میں استحکام اور وسعت کا خواہشمند ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...